لیہ، جھڑپ میں القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک: کوئٹہ، پشاور، فائرنگ، انسپکٹر، ریٹائرڈ صوبیدار شہید

لیہ+ کوئٹہ+ پشاور+ لاہور (نیوز ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ+ نامہ نگار) لیہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 غیرملکیوں سمیت القاعدہ کے 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ کوئٹہ میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ پشاور میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ صوبیدار شہید ہوگیا۔ گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے انگورہ گوٹ فارم میں کارروائی کی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا۔ انکے قبضے سے خودکار اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے، نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کردیا گیا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں میں چار غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔مقابلہ کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے دو ہینڈ گرنیڈ ، دو رائفلز ، موزر اور پسٹل برآمد ہوا۔ کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بیورو رپورٹ کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود قاضی کلے میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے پاک فوج سے ریٹائرڈ صوبیدار راج ولی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ صوبیدار قاضی کلے میں زیر تعمیر مکان کا جائزہ لینے کیلئے شبقدر سے آیا ہوا تھا دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ اسی مقام پر ایک ہفتہ قبل ایف سی کے ڈی ایف او سمیت تین اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے مقتول کے بہنوئی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں خیبر ایجنسی سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ پشاور کے علاقہ ریگی للمہ میں محنت کش کی مکان پر گر کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں مکان کو شدید نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے فائر کئے گئے مارٹر گولے کے ٹکڑے تحویل میں لیکر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افغانیوں سمیت 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے مناواں‘ ہنجروال‘ ہربنس پورہ‘ لوئر مال‘ گرین ٹائون‘ شاہدرہ سرکل‘ راوی روڈ و دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...