تھائی لینڈ: بودھ خانقاہ سے شیر کے40 بچوں کی نعشیں برآمد

Jun 02, 2016

بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈ میں بودھ خانقاہ سے شیر کے40بچوں کی نعشیں برآمد کرلی گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں حکام نے اس بودھ خانقاہ سے شیر کے 40 بچوں کی نعشیں برآمد کی ہیں جس کی انتظامیہ پر جنگلی جانوروں کی سمگلنگ اور ان سے بدسلوکی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔پولیس اور جنگلی حیات کے محکمے کے حکام نے پیر کو واٹ پھاٹا بوا ٹائیگر نامی خانقاہ میں موجود درجنوں شیروں کی منتقلی کا آپریشن شروع کیا تھا۔ اس موقع پر موجود صحافیوں نے سوشل میڈیا پر جو تصاویر شائع کی ہیں ان میں شیر کے 40 بچوں کی لاشیں فرش پر پڑی دیکھی جا سکتی ہیں۔وائلڈ لائف فرینڈز فانڈیشن کے ٹام ٹیلر نے بتایا کہ شیر کے بچوں کی لاشیں خانقاہ میں موجود فریزر سے برآمد ہوئی ہیں اور وہاں سے ان کے علاوہ دیگر جانوروں کے اعضا بھی ملے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیر کو شروع ہونے والی کارروائی کے بعد اب تک خانقاہ میں موجود 137 شیروں میں سے 40 کو تھائی حکام نے باہر منتقل کر دیا ہے۔تھائی صوبے کنچنابوری میں واقع یہ خانقاہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور برسوں سے جانوروں کو یہاں سے لے جانے کے خلاف مزاحمت ہو رہی ہے۔اس خانقاہ کے راہبوں پر غیرقانونی طور پر شیروں کی افزائش نسل اور جانوروں کی سمگلنگ کا الزام ہے۔

مزیدخبریں