بغداد( نیٹ نیوز) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے حملے موخر کر دیئے ہیں ۔ یاد رہے طویل عرصہ سے جنگجو تنظیم کا اس شہر پر قبضہ ہے ۔ امریکی معاونت سے آپریشن کیا جا رہا ہے ۔
شہریوں کی حفاظت فلوجہ میں داعش پر حملے موخر
Jun 02, 2016