ڈرائی پورٹ پرمحصول ٹیکس کے حوالے سے وزیر خزانہ سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

Jun 02, 2016

لاہور (خبر نگار) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے پنجاب کی ڈرائی پورٹس پر عائد .9 فیصد محصول ٹیکس کے حوالے سے آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مر کزی چیئر مین امجد چوہدری کی قیادت میں وفد کی وزیر خزانہ پنجاب اور پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے درمیان مذ اکرات کامیاب وزیر خزانہ نے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی مشاور ت سے سمری تیار کر لی گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کی وطن واپسی پر پیش کی جا ئے گی۔ آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹرک ٹرالر موٹر اونرز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے ڈرائی پورٹس پر جاری ہڑتال بھی موخر کر دی۔ اس مو قع پر مسلم لیگ ( ن) تاجر ونگ پنجاب کے رہنما خواجہ خاور رشید، احمد چغتائی، عثمان غنی، خواجہ خاور انور، مسعود بٹ بھی شریک تھے جبکہ سندھ میں ٹیکس کی ناجائز وصولی کے حوالے سے آج پاکستان بھر کے ڈرائی پو رٹس رہنمائوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں