لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)فیصل آبادکرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد انور صدر اور سید وزیر علی زیدی سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ انتخابات کا انعقاد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوا۔ پی سی بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریجنز کو پی سی بی کے نئے آئین کو اختیار کرنا اور اس کی پاسداری کرنا ضروری ہے اور اسی کے مطابق فیصل آباد ریجنز کے نومنتخب عہدیداروں کو مقررہ مدت (تین دن) تک جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیز عہدیداروں کو تصدیق شدہ اسناد مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔