شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لیے قوم کی بھرپور دعائیں اس بات کی غماز ہیں کہ پاکستانی قوم انکو اپنا محبوب ترین لیڈر تصور کرتی ہے پاکستان کی بقاء اور خودمختاری کی بات ہوئی تو میاں نواز شریف نے دنیا کی سپر پاور کو اپنے جوتوں کی نوک پر رکھ کر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ،پسماندہ علاقوں کے عوام کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے خصوصی گرانٹس اور پالیسیاں ترتیب دیں ، موٹروے جیسا عظیم الشان منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ عوام کی محرومیوں کا اژالہ کیا گیا آج جب وہ بیماری کی حالت میں ہیں تو پوری قوم ان کیلئے ہاتھ اٹھا کر دعائے صحت کی اپیلیں کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر ہم اللہ رب العزت کے ممنو ن ہیں اور پاکستانی قوم بھی شکر گزار ہے کیونکہ ایسے عوامی لیڈر صدیوں بعد جنم لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاسی دکانداری چمکانے والوں کا کوئی ویژن اور مشن نہ ہے ان کی تنقید سے پاکستانی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے ۔
نوازشریف کی بیماری پر سیاسی دکانداری چمکانے والوں کا کوئی مشن نہیں: عارف سندھیلہ
Jun 02, 2016