لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے ‘فاسٹ بائولر محمد عامر کا ویزا نہ مل سکا۔ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے برطانوی ہائی کمشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام کرکٹر ز کو ویزے جاری کر دیئے ہیں البتہ فاسٹ بائولر محمد عامر کے ویزے کے حوالے سے پی سی بی کو تاحال انتظا ر ہے ۔ برطانوی ہائی کمشن نے عامر کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ حکام پرامید ہیں کہ عامر کو ویزا مل جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ویزے میں مدد کرنے کیلئے حامی بھری تھی۔محمدعامر کا کیس الگ سے فائل کیا گیا تھا۔