انڈر18نیشنل ہاکی چیمپئن شپ: پنجاب بلیوز نے جیت لی

Jun 02, 2016

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر18ہاکی چیمپئن شپ پنجاب بلیوز نے خیبر پی کے کلرز کو 3-1گول سے ہرا کر جیت لی۔ مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل نے انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر خالد سجاد کھوکھر، سیکر ٹری شہباز احمد سینئر ‘ایسوسی ایٹ سیکرٹری اولمپئن خالد بشیر، خازن محمد اخلاق عثمانی، پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر (ر) مسرت اللہ خان،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کرنل (ر) احمد نواز ملک، چیمپئن شپ کوارڈینیٹر پرویز کیانی، سابق منیجرو ہیڈ کوچز شہناز شیخ اور طاہر زمان ‘خواجہ جنید سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تیسری پوزیشن کیلئے پنجاب کلرز نے خیبرپی کے وائٹس کو ایک کے مقابلے میں چارگولوں سے شکست دی۔ 

مزیدخبریں