دورہ انگلینڈ: مصباح الحق‘ یاسر شاہ‘ ذوالفقار بابر سمیت 9 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی فرمائش پر گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 9 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ جن کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ان میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، محمد عامر، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، خرم منظور، سہیل خان، اکبر الرحمان، بلال آصف اور افتخار احمد شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے پاس تمام کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹس مکمل ہو گئی ہیں جس کی روشنی میں دورہ انگلینڈ کے ممکنہ ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لئے گے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی نئے فزیو شان ہیلز،ڈاکٹر ریاض، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لیوڈن نے کی۔ ذرائع کے مطابق بوٹ کیمپ کے بعد ان کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ اب بہتر فٹنس کے ساتھ نیٹ میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹرز کا سکلزکیمپ پانچ جون تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...