لاہور (خبر نگار) سعودی وزیر مملکت اور امام محمد بن سعود یونیورسٹی ریاض کے چانسلر ڈاکٹر سلیمان بن عبداللہ اباالخیل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خلوص اور محبت کے جذبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ لاہور انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اسلامک ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام تین انسائیکلو پیڈیاز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اباالخیل نے کہا کہ قرآن شفا رحمت کے علاوہ علوم و معارف کا خزینہ ہے سب سے اعلیٰ علوم قرآن کے علوم ہیں اگر دنیا بھر کے مسلمان متحد ہونا چاہتے ہیں تو انہیں علم کا راستہ اپنا ہوتا انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت شدت پسندی اور انتہا پسندی سے دور رکھتا ہے میاں سومرو نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے ماضی ایجادات اور سائنسی تحقیق کو واپس لانا ہوگا لاہور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی نے کہا کہ دور نبویؐ اور دور خلافت کے فیصلوں کے علاوہ برصغیر کی قاضی عدالتوں کیفیصلے اور دینی جرائد کے انڈیکس پر مشتمل انسائیکلو پیڈیاز کا کام ایک مشکل کام تھا اللہ کے فضل و کرم سے مکمل ہو گیا ہے۔