انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ بنگلا دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرفاتحانہ آغاز کردیا، بنگلادیش نے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 306 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا جو میزبان ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔انگلینڈ کے کپتان این مورگن نےبنگلادیش کےخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلا دیش کیجانب سے تمیم اقبال اورسومیا سرکار میدان میں اترے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔56کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کو سومیا سرکار کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔بنگلا دیش کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی امر القیس تھے جنہوں نے 19 رنز بنائے۔تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے جم کر بلے بازی کی اور ٹیم کے سکور کو 200 سے زائد رنز تک پہنچایا۔تمیم اقبال نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف سنچری بھی مکمل کی۔ دوسری جانب مشفق الرحیم نےبھی جارحانہ اندازاپناتے ہوئے نصف سینچری بنائی۔ہدف کےتعاقب میں جیسن روئےاور ایلکس ہیلز میدان میں اترے۔تاہم جیسن روئےنے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اورصرف ایک رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ ایلکس ہیلز اور جوئے روٹ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کےسکورکو150رنز سے زائد تک پہنچایا۔ 165 کے مجموعی سکورپر ایلکس ہیلز95رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جوئے روٹ نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھتے ہوئے 133 ناقابل شکست بنائے اور مطلوبہ ہدف 16 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔