نیویارک(نیٹ نیوز) سلواکیہ کے وزیرخارجہ اور یورپی امور کے ماہر میروسلیولائی جیک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بلامقابلہ صدر منتخبہوگئے۔ میروسلیولائی جیک کے بطور نئے صدر منتخب ہونے کا اعلان موجودہ صدر پیٹر تھامسن نے کیا، لائی جیک ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ میرو سلیولائی جیک گزشتہ برس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے الیکشن کیلئے بھی امیدوار تھے لیکن انٹونیو گٹریس سے شکست کھا گئے تھے۔