اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسےن کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران آزاد رکن جمشےد دستی نےسےٹےاں بجا کر ”انوکھے انداز “مےں احتجاج کےا تمام ارکان ان کو حےرت سے دےکھتے رہے۔ جمشید دستی نے سروسز چیفس کے قریب مہمانوں کی گیلری کے پاس جاکر بھی سیٹیاں بجائیں جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تمام سروسز چیفس بھی انہےں دیکھتے رہے۔