لاہور (نامہ نگار)رمضان کے آخری عشرے میں داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والے 2500 افراد کی فہرست سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے سپیشل برانچ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 2500 افراد داتا دربار میں اعتکاف بیٹھیں گے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے جمع ہونے والی درخواستوں کو سپیشل برانچ ارسال کر دیا ہے۔، سپیشل برانچ سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے والے افراد اعتکاف بیٹھ سکیں گے۔