لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ 2008ء سے لے کر اب تک فروغ تعلیم کیلئے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے گئے ہیں تا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کو ماڈل تعلیمی صوبہ بنا یا جا سکے۔ اس حوالے سے پنجاب کا تعلیمی بجٹ برائے 2017-18ء تاریخ ساز ہو گا اور فروغ تعلیم کے عمل کو نئی توانائی اور جذبے سے جاری رکھا جائے گا۔تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز یہاں سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشرے میں تمام بچوں کو یکساں تعلیمی وسائل کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یونیسف کے اشتراک سے اب تک صوبہ بھر میں 10ہزار ابتدائے بچپن کی تعلیم کے کلاس رومز قائم کئے ہیں۔اس منصوبے کے تحت 76کروڑ روپے کی لاگت سے ابتدائے بچپن کے کلاس رومز کی تکمیل ہو چکی ہے۔، جن میںدو لاکھ پچھتر ہزارننھے طالبعلم جدید تعلیمی سہولیات سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔