سابق وزیر اور ہاکی اولمپک چمپئین چودھری اختر رسول نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت میں ہاکی کے کھیل کو مزید فروغ دینے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیں گے، جس میں یہاں موجودہ پاکستانیوں میں سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں لیا جائیگا۔اس وقت امارات میں ہاکی شوق سے کھیلی جارہی ہے اور دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے ۔جس میں مقامی اماراتی کھلاڑی بھی گہری دل چسپی لے رہے ہیں اورہاکی کھیل رہے ہیں ۔چودھری اختر رسول نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیںاختیار دیا ہے کہ وہ پاکستان سے ہاکی کے کھلاڑی تلاش کریں اور ایک اچھی ٹیم تیار کریں ۔اس سلسلہ کے تحت وہ امارات کا دورہ کر رہے ہیں اور امارات میں مقیم پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید خوش گوار اور مضبوط کرنے کیلئے ہاکی کے کھیل کا سہارا لیا جائے گا ۔اماراتی کھلاڑیوں کو بھی ہاکی ٹیم میں شامل کیاجائیگااور یوں منجھے ہوئے کھلاڑیوں کی ایک اچھی ٹیم سامنے آسکے گی۔چودھری اختر رسول کے ساتھ ہاکی کے ایک اور سابقہ کھلاڑی منظور جونیئر بھی موجود تھے۔ان کے اعزاز میںڈنراور پریس کانفرنس کا اہتمام راجہ شاھد اقبال نے کیا تھا جبکہ اس موقع پر امارات کے مقیم پاکستانی ہاکی کے کھلاڑی اور پاکستانی کمیونٹی دوبئی و امارات کے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے اورامارات سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے فیصلے کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔میزبان راجہ شاھد اقبال نے کہا کہ امارت اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ایک ساتھ ہاکی کھیلنے سے بھی ملے گا۔
ہاکی کھیل کو فروغ دیا جائے
Jun 02, 2017