کیمرہ مین محمد شریف حدیثو ی
بیورو چیف: عبدالشکور ابی حسن
کویت کی معروف شخصیت ملک نذیر احمد کھوکھر کا یہ خاصا رہاہے کہ وہ پاکستان سے مہمانوں کو دعوت دے کر کویت بلاتے ہیں لیکن ان کو اس قدر پذیرائی ملتی ہے پاکستان سے آئے ہوئے ہر مہمان کے دل میں یہ آرزو اٹھتی ہے کہ کاش وہ ملک نذیر احمد کھوکھر کا مہمان ہو ۔گذشتہ کئی سالوں سے ویزوں کی بندش کے باوجود ملک نذیر احمد پاکستان سے جن میں صحافی ،بزنس مین ،دینی ومذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہوتی ہیں وہ مہمان بنتے ہیں پھرکوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب مہمان کو ناشتہ ظہرانہ اور عشائیہ سے فرصت ملتی ہو ۔کویت میں پاکستانی کمیونٹی ایک دوسرے کے مہمانوں کو اپنے ہاں مدعو کرکے اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور ان کی خوب خدمت کی جاتی ہے بعض مہمان تو یہ کہتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ جب سے کویت میں آئے ہیں جسم کا وزن بڑھ گیا ہے کوئی وقت نہیں ملتا کہ آرام کرلیا جائے یہ لوگوں کی محبت ہے کہ وہ مہمان نوازی کرتے ہیں اورہرکوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں ہوتا ہے
کویت پاکستانی بزنس مین ملک خلیل احمد کھوکھر اور ملک نذیر احمد کھوکھر کی جانب سے لاہور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم نمبر دار کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی بزنس مین وزیراحمد۔محمود علی منظور۔افتخار احمد گھمن۔ملک حنیف کھوکھر نے خصوصی طورپر شرکت کی۔معزز مہمان کی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کویت میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے جو مجھے یہاں عزت اور وقار سے نوازتی ہے وہ میں بھول نہیں پاؤں گا۔انہوں نے کہا کویت میں پاکستانی کمیونٹی میں اتفاق و اتحاد بے مثال ہے اگر آپس میں کوئی اختلاف ہے بھی تو مجھے محسوس نہیں ہونے دیا میں ملک خلیل کھوکھر اور ملک نذیر کھوکھر کا انتہائی مشکور ممنون ہوں انہوں نے آج کی شام میں پاکستانی کمیونٹی کے انتہائی معزز شخصیات سے ملاقات کروادی۔اگر آپ پاکستان لاہور آئیں تو مجھے خدمت کا موقع ضرور دیا جائے۔جنہوں نے میرے اعزاز میں یہ محفل سجائی ہے میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس موقع پر ملک خلیل کھوکھر نے انہیں سونے کا لاکٹ اور قیمتی تحائف پیش کئے۔کویت میں پاکستانی کمیونٹی نے جس طرح مجھے پذیرائی دی ہے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح متحد اور اتفاق میں رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان خیالات کااظہار پاکستان سے آئے حاجی محمد اسلم نمبر دار آف ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے ملک فاروق کھوکھر اور ملک افتخار کھوکھر کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ علاقہ فارم ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی عزت و تکریم کو دیکھ کر مجھے پاکستانی ہونے پر فخرہورہاہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کویت میں بہت عزت دے رکھی ہے یہ عزت پاکستانی کمیونٹی کے شب وروز کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ میرا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے لیکن دیا ر غیر میں ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں آپس میں مل جل کر کام کرنا چاہئے آپ کی چاہت اورمحبت کا پیغام پاکستان پہنچاوں گا آپ مہمان نواز ہیں اس کی کوئی تعریف نہیں۔
اس موقع پر محمد شفیق چوہدری نے کہاکہ مہمان اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتے ہیں پاکستان سے کوئی بھی آئے ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے اور ان کی خدمت کرکے ہم اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ آنے والے مہمان کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی جائے۔انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر ملک اکرم گجر۔چیف آرگنائزرآغا سعود قمر۔نائب صدر ملک افتخار کھوکھر۔نائب صدر مظہرھسین ،ملک عمران کھوکھر،مونس الہی،ساجد گھمن کے علاوہ گلف کے صدر رائے احسان کھرل بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ پاکستانیوں کو یک جاں کرنے کے لئے اپنی تئیں بہت کوشش کرتے ہیں انہیں اس میں کامیابی بھی ملتی ہے اس کا ثبوت آج اس تقریب میں شرکاء کا منہ بولتا ثبوت ہے قبل ازیں حاجی اسلم نمبر داری آمد پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستے پیش کئے گئے۔کبد کے علاقہ میں واقعہ فارم ہاوس میں عشائیہ دیا گیا جہاں تازہ روٹی حلوہ پوری۔باربی کیو اور مشروبات پیش کئے گے۔فارم ہاوس میں بنے منی سینما میں انہیں پرانی فلموں کے گیت دیکھائے گے اس طرح یہ تقریب رات گے تک جاری رہی۔
استقبال رمضان
پاکستان عوامی سوسائٹی،کویت(ویمن ونگ)کے زیرِ اہتمام استقبالِ رمضان کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفلِ حمد و نعت کا انعقاد ہوا ، نقابت کے فرائض محترمہ کنزہ سعید نے سر انجام دئیے ۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ الہیٰ سے ہوا جس کی سعادت مناہل سمیر بٹ نے حاصل کی جبکہ حمد باری تعالیٰ عدینہ قادری نے پیش کی ۔ ثناء خوانانِ مصطفیؐ مسز عاصمہ ظفر ، ایمان خلیل ، مسز بُشری ، زہرہ ارشاد اعظم چشتی ، فاطمہ ارشاد اعظم چشتی (چشتی سسٹرز) نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔درودِ پاک کا نذرانہ قراۃ العین ، ایمان زبیر ، عدینہ قادری ، مناہل سمیر ، ایمان خلیل اور مسز ساجدہ اختر نواز نے دف بجاتے ہوئے خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔ فاضلہ منہاج القرآن محترمہ افنان بابر نے آمدِ رمضان المبارک کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمایا ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خواتین کی کثیر تعداد نے محفل میں شرکت فرمائی ۔ پاکستان عوامی سوسائٹی،کویت (ویمن ونگ) کی کنوینئر منزہ قادری نے حاضرین محفل کاشکریہ ادا کیا ۔محفل کا اختتام محترمہ نسیم اختر میر نے دعائے خیر سے کیا۔
پاکستانی مہمان کے اعزاز میں تقریبات
Jun 02, 2017