واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپنی ایک خاتون کامیڈین کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سربریدہ تصویر پوسٹ کرنے پر سال نو کی مناسبت سے اپنے پروگرام 'نیو ایئر' سے نکال دیا ہے۔ گرفن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت ترین ناقد رہی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تصویر پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ کیتھی گرفن کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہئے۔ میرے بچے، خاص طور پر میرے 11 سالہ بیٹے بیرن کو اس تصویر سے شدید تکلیف پہنچی ہے۔ لرزہ خیز کرنے والی اس تصویر کے تعلق سے، ہلیری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن سمیت، کئی نامور شخصیات نے آن لائن پر زبردست نکتہ چینی کی۔ چیلسی نے ٹویٹ کیا کہ صدر کے قتل سے متعلق کوئی بھی مذاق کبھی بھی طنز کے زمرے میں نہیں آتا۔ این بی سی نیوز کے مطابق ٹرمپ کی اہلیہ ملینیا نے کہا کہ میں اس شخص کی ذہنی صحت کے بارے میں سوچ رہی ہوں جس نے بھی ایسا کیا ہے۔
خارج