لندن(آن لائن) چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہوگیا دنیا کی 8 صف اول کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس حوالے سے گوگل نے بھی ڈوڈل گیم مترادف کرادیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا اوردنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔گوگل کا کرکٹ کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ڈوڈل خاصا دلچسپ بھی ہے۔ چیمپیئنزٹرافی کا ڈوڈل نہ صرف تصاویریا کسی وڈیوپرمنحصرہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔
گوگل نے چیمپئینز ٹرافی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا
Jun 02, 2017