ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے عبدالجبار بھٹی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن)ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے چوتھے پاکستانی کوہ پیما کرنل(ر) عبدالجبار بھٹی اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ کرنل (ر)جبار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سر زمین پر پہنچ کر فخر محسوس کر رہا ہوں،روایتی طور پر حکومت ایڈونچر سپورٹ میں کسی کی بھی مدد نہیں کی،اپنی ہمت پر ماﺅنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وکرنل ر عبد الجبار بھٹی نے کہا کہ ایک ہفتہ تک کٹھمنڈو اسپتال میں زیر علاج رہا،میڈیا نے اپنا کردار ادا کیا اور جس سے میرا حوصلہ بڑھا اور میںعوام کی دعاﺅں کی وجہ سے آج زندہ ہوں،وہ لوگ امداد کے لیے آئے جن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ روایتی طور پر حکومت ایڈونچر سپورٹ میں کسی کی بھی مدد نہیں کرتی اور میں نے اپنی ہمت پر مانٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سر زمین پر پہنچ کر فخر محسوس کر رہا ہوںکیونکہ یہ عالمی ریکارڈ ہے کہ رات وہاں پر گزاری،8 ہزار سے زائد فٹ کی بلندی ہے۔یاد رہے کہ کوہ پیما اور سابق لیفٹننٹ کرنل عبدالجبار بھٹی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔سطح سمندر سے 8 ہزار 848 میٹر کی بلندی پر موجود ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرنے میں کرنل (ر)عبدالجبار بھٹی کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگا۔

ای پیپر دی نیشن