لاپتہ افراد کو ایک ہفتے میں بازیاب کراکے پیش کیا جائے‘ سندھ ہائیکورٹ

Jun 02, 2017

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر ایک ہفتے میں سیکریٹر ی داخلہ ،ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ ودیگر سے جواب طلب کرلیا درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلشن اقبال ، سپر ہائی وے، فیصل ٹاؤن ودیگر علاقوں سے امین، ناصر ، سلیم ودیگر کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے ان افراد کے بارے میں کوئی علم نہیں وہ کہا ں ہیں درخواست گزاروں کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف اگر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں