اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کی فلم کے ڈائریکٹر نواز شریف ہیں حکومت نے اپنے بچوں گڈو اور ببلو کو جے آئی ٹی میں پیش کر دیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے صدر کی تقریر پر مشترکہ بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور اپوزیشن نے بہت زبردست بائیکاٹ کیا، صدر کی تقریر کو پھاڑ کر پھینک دیا گیا اور عید کے بعد اپوزیشن حکومت کوٹف ٹائم دینے کے لئے سڑکوں پر آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا کیس ٹوپی ڈرامہ ہے اور پپو کی 3 سپلی کا نتیجہ بھی اس بار فیل کی صورت میں نگلے گا۔