اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمشن آف پاکستان نے سکھر کے شہری کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی درخواست پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے الیکشن کمشن آف پاکستان کو درخواست دی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے ہالار میمن کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سکھر کے چیئرمین، سیکرٹری اور غنڈہ گرد عناصر کو اس کی زمین چھیننے کے لئے اکسایا، اس کے علاوہ خورشید شاہ نے زمین زبردستی چھیننے کی دھمکیاں بھی دیں۔الیکشن کمشن نے شہری کی درخواست پر خورشید شاہ کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 جون کو الیکشن کمشن میں پیش ہوں۔