لاہور (خبرنگار) جی پی او لاہور میں تعینات کسٹم کے عملے نے پیرو سے کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے آنیوالی 480 گرام کوکین جس کی مالیت 4 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے لاہور کیلئے بک کرائی گئی تھی گزشتہ ہفتے پکڑی جانیوالی کوکین کی طرح اس مرتبہ بھی 2 تھرموس کے اندر چھپائی گئی تھی کسٹم اینٹی سمگلنگ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پیرو سے لاہور بھیجی گئی 4 کروڑ سے زائد مالیت کی کوکین پکڑی گئی
Jun 02, 2017