.تہمینہ جنجوعہ کی اٹارنی جنرل سے ملاقات،کلبھوشن کیس پر مشاورت

Jun 02, 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)کلبھوشن کیس میں مشاورت کے لئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی۔ ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر فریحہ بگٹی اور حساس اداروں کے اعلی حکام بھی مشاورت میں شریک ہوئے۔ اس دوران عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے ایڈہاک جج کی تعیناتی اور کیس کو بہتر انداز میں لڑنے کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔

مزیدخبریں