اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ سید پرویز مشرف نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کیا اور موجودہ ملکی صورتحال اور ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے اہم گفتگو ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں پر مشتمل وفد نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر محمد امجد نے مشرف کی شجاعت حسین سے ٹیلی فون پر بات کروائی۔