لاہور ( خبر نگار) کلیکٹوریٹ آف کسٹمز آپریٹر منٹ نے گزشتہ ماہ مئی میں 7ارب روپے کی ریکارڈ ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں اکٹھے کر لئے۔ جو کہ مئی 2016ء سے 40فیصد زیادہ ہیں۔ کلکٹر کسٹمز اپریٹر منٹ جمیل ناصر نے اس کامیابی پر اپنے ماتحت افسران اور ماتحتوں کو مبارکباد دی۔کسٹمز یونیٹوں لاہور نے گزشتہ ماہ کے دوران 3ارب 50کروڑ روپے ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں اکٹھے کئے جو کہ مئی 017ء کیلئے مقرر کردہ ہدف سے15فیصد اور گزشتہ سال مئی میں اکٹھے ہونیوالی رقم سے 39فیصد زیادہ ہے۔ کلکٹر کسٹم پرنویٹو ذوالفقار چودھری نے اپنے ماتحتوں کی اس کارکردگی کو سراہا ہے۔