پی سی بی کا افغان لیگ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں، کوچ اور میچ آفیشلز کو این او سی نہ دینے کا اعلان

 پاکستان کرکٹ بورڈنے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں، کوچ اور میچ آفیشلز کو افغان ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کے لیے این او سیجاری نہیں کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ کرنے والے کسی بھی پاکستانی کھلاڑی، کوچ اور میچ آفیشل کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی یا آفیشل افغانستان کے زیر انتظام ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کرے گا۔پی سی بی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 31 مئی کو کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ(اے سی بی)نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچز کی سیریز منسوخ کرتے ہوئے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔جس پر پی سی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ 'بورڈ کی ہمدردیاں دھماکے میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں تاہم ہم افغان کرکٹ بورڈ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہیں۔پی سی بی نے افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں ہونے والی سیریز کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں کرکٹ کی ترقی کو سراہا ہے جبکہ لاکھوں افغان پناہ گزین کے سامنے سب سے پہلے کرکٹ پاکستان میں ہی متعارف ہوئی.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...