خواتین و غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی 6 جون تک جمع کرانے کی ہدایت

کراچی( لیڈی رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پروگرام جاری کرتے ہوئے خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی 2 سے 6 جون 2018 تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائیں تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ خواتین و غیر مسلم کی نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں 6 جون 2018 تک الیکشن ایکٹ کی شق 104 کے تحت متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں سندھ میں خواتین کی نشستوں کی تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے 14 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 29 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن