کراچی (نیوز رپورٹر )المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہاکا مقام صحابیات وامہات المومنین میں بہت اعلیٰ ہے۔آپ نے پوری زندگی سرکاردوعالم ﷺسے رہنمائی حاصل کی اوروہ رہنمائی اُمت تک منتقل کی ،جس سے اُن کے بلندعلمی مقام کااندازہ لگایا جاسکتاہے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا کی پاکیزگی اور طہارت کی گواہی اﷲتعالیٰ نے قرآن پاک میں دے کر آپ کی عظمت کوقیامت تک کیلئے امرکردیاہے۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب کا مزیدکہنا تھاکہ دین اسلام نے خواتین کے حقوق کا جس اعلیٰ درجہ پر تحفظ کیا ہے ،اس کی مثال دنیا کاکوئی مذہب اور نظام پیش نہیں کرسکتا۔ ازواج مطہرات اور اپنی بیٹیوں سے محبت وشفقت،حضورنبی کریم ﷺکا عورتوں سے حسن سلوک کی عملی مثال اورقابل عمل نمونہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسکولوں، کالجوںاورجامعات کی سطح پر طلباء اورطالبات کوامہاتُ المومنینؓ کی علمی ودینی خدمات کو بطور نصاب پڑھایا جائے،تاکہ خواتین اپنی عملی زندگی کواسلامی سانچے میں ڈھالیں ،اپنی اولادکی اُسی طرزپرتربیت کریں تاکہ وہ اچھی اور پرسکون زندگی گزارسکیں ۔