مکرمی! ٹاﺅن شپ یوسی 232 کے سینکڑوں مکینوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجراءکے باوجود ٹاﺅن شپ میں نئے ٹیوب ویل نہیں لگ سکے۔ واسا کے متعلقہ حکام ناجانے تاخیری حربے کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ بلاک نمبر 12-8 و 15 ون ٹاﺅن شپ میں ٹیوب ویل لگانے کی منظوری ہو چکی ہے۔PHA لاہور نے ٹیوب ویل لگانے کا لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ ٹیوب ویل نہ لگنے کی وجہ سے علاقے میں پانی کا شدید بحران ہے اور مکین عذاب میں مبتلا ہیں۔ ایم ڈی واسا توجہ دیں۔ (سماجی رہنما محمد سرفراز خان۔ ٹاﺅن شپ لاہور)