بیجنگ + واشنگٹن (اے این این + صباح نیوز) چین نے بھارت اور پاکستان کی جانب سے 2003ء سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تنازعات کو احسن طورپر حل کریں گے۔ بدھ کو دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی جانب سے باہمی طورپر 2003 ء سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنے کے عمل پر چین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنیونگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان بھارت کی جانب سے 2003ء میں طے پا چکے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنے کے عمل کو سراہتے ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ دونوںممالک باہمی تنازعات کو افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کریں گے اور اس طرح خطہ میں امن کی فضا کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت تعلقات کی بحالی سب کے مفاد میں ہے۔
چین امریکہ
پاکستان، بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے پر عملدرآمد خوش آئیند ہے: چین
Jun 02, 2018