اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جس قدر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں وقت کی کمی کے باعث ان کا افتتاح نہیں کر سکا۔ 10, 9 منصوبے تو مکمل تھے لیکن ان کا افتتاح نہیں کر سکا۔ وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کے بعد گھر پر دوسری افطاری کرنے کا موقع ملا ہے۔ 10 ماہ کی وزارت عظمیٰ میں میری ہرممکن کوشش رہی کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اتروں۔ اب عوام نے اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ میں نے کس حد تک اپنے منصب سے انصاف کیا ہے۔ ’’نوائے وقت‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی سے قبل پارٹی کی صفوں میں دراڑیں بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس اہم منصب پر عزت و وقار سے ذمہ داریاں پوری کرنے کا موقع دیا۔ مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کا مجھے تعاون حاصل رہا۔
شاہد خاقان