یونیورسٹی آف جھنگ میں کلاسز ستمبر سے شروع ہونگی عوام کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی : شہبازشریف

لاہور+ فیصل آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لےگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دےا تو پاکستان کے ہر شہر کو سنوارےں اور چمکائےں گے اور نئے مےگا پراجےکٹس لائےں گے۔ سابق ارکان اسمبلی، بلدےاتی نمائندوں اور مسلم لےگ (ن) کے عہدےداروں اور کارکنوں سے ملاقات مےں شہباز شرےف نے کہا کہ مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے پانچ سال دور اقتدار مےں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کےا۔ مسلم لےگ (ن) کے دور حکومت مےں لگائے گئے انرجی پراجےکٹ کی بدولت لوڈ شےڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ سخت گرمی کے باوجود بجلی موجود ہے۔ تعلےم اور صحت کے شعبوں مےں اربوں روپے کے مےگا پراجےکٹس سے انقلابی تبدےلےاں آئےں۔ پنجاب مےں ہےلتھ کا کلچر تبدےل ہو گےا ہے۔ ہسپتالوں مےں نجی انتظام کے ساتھ سی ٹی سکےن اور مےڈےکل ٹےسٹ مفت کےے جا رہے ہےں۔ پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں کی ازسرنو تعمےر و مرمت کی گئی ہے، نئے بلاک بنائے گئے ہےں، سرکاری ہسپتالوں مےں اعلیٰ معےار کی بہترےن ادوےات فراہم کی جا رہی ہےں۔ ہماری سےاست کا محور عوام کی خدمت ہےں، ہم نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار مےں عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلئے شب و روز محنت کی۔ ےہی وجہ ہے کہ صوبہ پنجاب کو پورے ملک مےں تعلےم اور صحت سمےت تمام شعبوں مےں دےگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف جھنگ میں کلاسز اسی سال ستمبر میں شروع ہوں گی۔ گورنمنٹ غزالی ڈگری کالج جھنگ میں عارضی کیمپس قائم کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یونیورسٹی آف جھنگ میں کمپیوٹر سائنس، ریاضی، اسلامک سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، انگلش، سوشیالوجی اور فزکس کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ یونیورسٹی کیلئے فکیلٹی، اکیڈمک سکول اور عارضی بنیادوں پر رجسٹرا ر کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ پی سی ون اور پی سی ٹو کے قانونی تقاضے پورے کئے جا چکے ہیں۔ جھنگ شہر سے صرف 2، 3 کلومیٹر کے فاصلے پر 2286 کنال اراضی یونیورسٹی کو منتقل کی گئی ہے اور یونیورسٹی کو قبضہ بھی دے دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے مشتہر کیا جا چکا ہے۔ کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا نے بتایا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے فنانشل رولز اور دیگر اختیاراتی قوانین کا مسودہ منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ پہلے سیشن کے داخلوں کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی جا چکی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اگلے الیکشن کے بعد یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیر پہلے ڈیڑھ دو سال میں مکمل کر لی جائے گی اور جھنگ کے لوگوں سے کئے ہوئے وعدے کی تکمیل کیلئے میں اس عمل کی خود نگرانی کروں گا۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...