مناگووا(این این آئی)وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ملکی صدر ڈانئیل اورٹیگا کے خلاف ایک ماہ پہلے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران یہ بدترین تشدد ہے۔ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں نے کہاکہ ملک بھر میں جاری ان مظاہروں میں تقریبا اسی افراد زخمی بھی ہوئے ۔ یورپی پارلیمان نے حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر ایک ماہ سے جاری ان مظاہروں میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔