کراچی +اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی پیس کیپرز ڈے منایا گیا۔ امن مشن میں شہید ہونے والے سات پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والاملک ہے، پاکستان امن کی عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ امن کیلئے قربانیاں دینے والے سات پاکستانی فوجیوں کو ”ڈیگ ہیمر شولڈر“ میڈل دیئے گئے۔ پاک فوج کے شہداءکے میڈلز ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے وصول کئے۔ پاکستانی پیس کیپرز نے دنیا کے 26 ممالک میں خدمات سرانجام دیں۔ اب تک 156 پاکستانی امن مشنز میں شہید ہوچکے ہیں۔ پاکستانی پیس کیپرز 44 امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ پاکستان کے 6 ہزار جون امن مشنز میں ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستانی دستے کو پیشہ ورانہ مہارت، عزم کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
آرمی چیف
پاکستان امن سے محبت کرنیوالا ملک‘ عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتے رہیں گے : آرمی چیف
Jun 02, 2018