ایبٹ آباد کی حلقہ بندیاں کالعدم، ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، وہاڑی سے متعلق درخواستیں مسترد

Jun 02, 2018

اسلام آباد+ کوئٹہ (وقائع نگار+ بیورو رپورٹ+ آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الےکشن کمےشن کی جانب سے ضلع اےبٹ آباد کی نئی حلقہ بندےوں کو کالعدم قرار دے دےا ہے۔ عدالتی فےصلے کے بعد حلقہ اےن اے 15، 16 اےبٹ آباد اور صوبائی اسمبلی پی کے 37-38 کی حلقہ بندےاں منسوخ کردی گئی ہےں فےصلہ ڈپٹی سپےکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوےد عباسی کی درخواست پر کےا گےا ہے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پرمشتمل بنچ نے حلقہ بندےوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے ملتان ، رحےم ےار خان ، سےالکوٹ اور وہاڑی کی نئی حلقہ بندےوں کے خلاف دائر درخواستےں مسترد کر دی ہےں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کی 8 حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردینے کا حکم دے دیا ہے جبکہ خضدار کے حلقہ پی بی 39 خضدار II، حلقہ پی بی 40 خضدار III ،حلقہ پی بی 43پنجگور اورحلقہ پی بی 44 آواران / پنجگور کی حلقہ بندیوں سے متعلق دائر آئینی درخواستیںخارج کردیں ہیں اس کے علاوہ بنچ نے حلقہ پی بی 44آواران /پنجگور اور حلقہ پی بی 43 پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق ایک اور آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے یونین کونسل سورد و کو حلقہ پی بی 44 آواران /پنجگور سے نکال کر پی بی 43 پنجگور میں شامل کرنے کی ہدا یت کی ہے ۔یہ احکاما ت عدالت نے گزشتہ روز آئینی درخواستوں پر فریقین کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد دئیے ۔
حلقہ بندیاں/ درخواستیں مسترد

مزیدخبریں