اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر ممنون حسین سے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملاقات کی جس میں نگران سیٹ اپ اور انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا توقع ہے نگران وزیراعظم انتخابات کرانے کی ذمے داری احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ نگران وزیراعظم نے عہا کہ کوشش ہو گی مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اس پر پورا اتروں۔
صدر ممنون
امید ہے نگران وزیراعظم انتخابات کرانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے : صدر ممنون
Jun 02, 2018