لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے 187 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تبدیل ہونے والے ججوں میں 51 ایڈیشنل سیشن جج‘ 4 سینئر سول جج اور 132 سول جج شامل ہیں۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جج / تبادلے