ملتان (کرائم رپورٹر) زیر تعمیر کلینک میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈاکٹر سمیت تین افراد جھلس گئے جبکہ آگ لگنے سے 9 سالہ بچی جھلس گئی واضح رے کہ نواب پور کے قریب ڈاکٹر طارق کا کلینک بن رہا تھا گزشتہ روز کلینک میں موجود سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر طارق غلام مرتضیٰ اور فیض بری طرح جھلس گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے علاوہ ازیں وہاڑی روڈ پر گھر میں کھانا بنانے کے دوران سلنڈر سے آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں9 سالہ فاطمہ جھلس گئی جسے نشتر منتقل کر دیا گیا ہے۔