پسالہ رتہ بگلہ،کیری سرفالی رابطہ سڑک فنڈ پورے ہونے تک بنائی جائے گی

گلیات ( نامہ نگار ) یو سی نتھیاگلی کے ویلج کونسل پسالہ رتہ بگلہ روڈ اور کیری سرفالی رابطہ سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ایم این اے حلقہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے فراہم کئے تھے جو کہ متعلقہ محکمہ اور ٹھییکدار نے تعمیر ہونے والی سڑک کی پیمائش کے دوران اہلیان علاقہ کو بتایا کہ منظور ہونیوالے فنڈ پورے ہونے تک سڑک بنائی جائے گی اہلیان علاقہ اور لیاقت آف سرہ نے ڈپٹی سپیکر کے علاقے کے دورے کے دوران سرہ جبی ایک کلو میٹر روڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں کے مکینوں کا درینہ مسئلہ بتایا جس پر ایک کلو میٹر سرہ جبی روڈ کیلئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے وعدہ کیا اور بجلی کے نامکمل کاموں کو مکمل کرنے کیلئے بجلی کے کھمبے لگا دئے گئے ہیں اور تاریں ابھی تک نہ ملنے کی وجہ سے کام ادھورہ ہے عوامی حلقوں نے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کی اپیل کی ہے اسطرح پینے کے پانی کا درینہ مسئلہ توحید آباد محلہ (باڑی) کے آباد کار پینے کے پانی کی قلت سے دو چار عورتیں ،مرد دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں حلقے سے منتخب گزشتہ ایم پی اے سردار ادریس نے پینے کے پانی کیلئے گرانڈ منظور کروائی اور کئی جہگوں پر بورنگ سے ہینڈ پمپ کے زرئعے پانی مہیا ء کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے ٹنڈر ٹھیکدار کمپنی کو دئے گئے لیکن ابھی تک کام شروع نہ ہو سکا اور فنڈ نہ ہونے کا بتایا جا رہا ہے علاقے کے مکینوں نے بنیادی ضرورتوں کی فراہمی نہ ہونے پر آمدہ انتخابات کے بائیکا ٹ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمیں بنیادی ضرورتیں فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن