غزوہ بدر نے ثابت کیا جنگ افرادی قوت، اسلحہ نہیں غیرمتزلزل ایمان سے جیتی جاتی ہے: حافظ ادریس

Jun 02, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ غزوہ بدر کفر و اسلام کے درمیان وہ پہلا معرکہ تھا جس نے قیامت تک کی انسانیت کو یہ درس دیا کہ فتح و نصرت افرادی قوت اور اسلحہ کی بنیاد پر نہیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ پر غیر متزلزل ایمان سے ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے حق کو باطل پر ہمیشہ غلبہ عطا کیاہے ۔ وہ اس بات پر قادر ہے کہ حق کے ماننے والے چند سو افراد کو ہزاروں پر غالب کردے ۔ آج اگر مسلم ممالک کے حکمران غزوہ بدر کی تاریخ سے سبق سیکھیں تو انہیں امریکہ سمیت باطل قوتوں سے ڈرنے اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں