مناگوا (اے پی پی) نکاراگوا میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈینئیل اورٹیگا کے خلاف ایک ماہ قبل شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران یہ بدترین تشدد ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ملک بھر میں جاری ان مظاہروں میں تقریباً80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یورپی پارلیمان نے حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مجموعی طور پر ایک ماہ سے جاری ان مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔