شنگھائی تعاون تنظیم عملی تعاون کیلئے موثر میکنز م بن چکی :صدر قزاقستان

آستانہ(آئی این پی /شِنہوا) قزاقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے کہا کہ اپنے قیام کے 17سال بعد بین الاقوامی برادری میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کو تسلیم کر لیا ہے اور متعدد شعبوں میں تعاون کیلئے ایک موثر پلیٹ فورم بن گیا ہے ،چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں نذر بایوف نے کہا کہ ایس سی او ایک ادارے کی شکل اختیارکر گیا ہے جہاں رکن ممالک نے سلامتی ،معیشت،ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت شعبوں میں بھرپور تعاون کیا ہے۔،انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے منشور 2025تک شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی ،طویل العیاد اچھی ہمسائیگی ،دوستوں اورتعاون و ترقی کے بارے معاہدے جسے متعدد دستاویزات کی منظوری نے مقتدر علاقائی تعاون میکنزم کے طور پر ایس سی او کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او علاقائی انسداددہشتگردی سٹرکچر کا قیام بھی مساوی اہمیت کا حامل ہے ،جس نے علاقائی اور عالمی سلامتی کے تحفظ میں ٹھوس کر دار ادا کیا ہے ، ایس سی او کی حالیہ توسیع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ2017میں آستانہ میں گذشتہ سربراہی کانفرنس کے دوران ایس سی او کے مکمل ارکان کے طور پر پاکستان اور بھارت کی شمولیت سے بلاک کے اثر ونفوذ میں مزید اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن