مظلوموں کیلئے عدالتوں، دلوں کے دروازے کھلے ہیں، چیف جسٹس سندھ

کراچی (وقائع نگار) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف دلانے کے لیئے کام کر رہے ہیں، بغیر کسی فرق کے انصاف دے رہے ہیں، عدالتوں کے دروازوں کے ساتھ مظلوموں کے لیئے دلوں کے دروازے بھی کھلے ہوئے ہیں: ایسے خیالات کا اظہار انہوں نے رات دیر سے ملیر بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جسٹس عمر سیال، جسٹس امداد حسین کھوسو، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو، جسٹس عدنان چودھری، ملیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد لغاری، ملیر بار ایسوسی ایشن کے صدر شرف الدین جمالی، جنرل سیکریٹری ناصر رضا رند سمیت سینیئر ججز، وکلا ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کہا کہ ملیر بار سمیت سندھ کی تمام بار کائونسلز کو سہولیات دینا ہمارا فرض ہے وکلا کو بار کائونسلز، لائبریریاں اور بلڈنگز دی جائیں گی تاکہ وکلا پنے اداروں میں بیٹھ سکیں، انہوں نے کہا کہ وکلا کا عدلیہ کے لیئے بہت بڑا کردار ہے، ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو عدالتوں سے جلدی انصاف ملے، عوام کو جلد اور سستہ انصاف فراہم کرنے کے لیئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ وکلا کے تمام مسائل جلد حل کیئے جائیں گے۔ تقریب کو ملیر بار ایسوسی ایشن کے صدر شرف الدین جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیئے وکلا نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم عوام کو انصاف پہچانے کے لیئے اپنا کردار ادا کر تے ہیں، جنرل سیکریٹری ناصر رضا رند نے کہا کہ ملیر بار کے وکلا نے عدلیہ کی آزادی کے لیئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی، حلف برداری تقریب میں ججز، وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...