ملتان (سپورٹس ڈیسک) ون ڈے کا درجہ حاصل کرنے والی مزید 4 ٹیمیں آئی سی سی رینکنگ میں شامل ہو گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں گزشتہ روز درجہ بندی کا حصہ بن گئیں۔ سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات بالترتیب 13 ویں اور 14 نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ ہالینڈ اور نیپال کو مزید چار ون ڈے کھیلنے کے بعد شامل کیا جائے گا۔ ان چار ٹیموں کے اضافے سے 12 ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ آئی سی سی ون رینکنگ میں انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جنوبی افریقہ 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے آسٹریلیا 104 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے‘ بنگلہ دیش 93 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں‘ سری لنکا 77 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں‘ ویسٹ انڈیز 69 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں‘ افغانستان 63 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں‘ زمبابوے 55 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں آئرلینڈ 38 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں سکاٹ لینڈ 28 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں اور یو اے ای 18 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر موجود ہے۔