کراچی(آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میںسپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ 12مئی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عدالتی معاون فیصل صدیقی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کو طلب کرلیا،دوران سماعت عدالت نے حکم دیا ہے کہ عدالتی معاون اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل خود کیس کی پیروی کے لیے پیش ہوں،کیس میں سابق صدر پرویز مشرف ، بانی ایم کیو ایم، سابق مشیر داخلہ اور میئر کراچی وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت کیس کی مزیدسماعت4 جون تک ملتوی کر دی۔