پسرور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارٹی نے خواجہ محمد آصف کو انتخابی بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا چیئرمین بنا دیا ہے جس کے بعد مختلف حلقوں سے امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی نے خواجہ محمد آصف سے رابطہ شروع کردیا ہے۔ خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند سابق ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے موجودہ حلقوں میں جا کر انتخابی مہم چلائیں۔ جو رکن اسمبلی پارٹی کے ساتھ وفا دار رہے گا اسے ٹکٹ دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اپنے اختلافات فوری ختم کریں۔