کراچی ( وقائع نگار) نیب نے زرداری دور میں نیشنل انشو رنس کمپنی لمٹیڈ ( nicl) کی جانب سے 100 ملین روپے کی غیر قا نو نی طور پر فرسٹ دائو د انو سٹمنٹ بینک لمیٹڈ (FDIBL )میں سر ما یہ کاری پر13 ملز ما ن کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہیی ، یہ ریفرنس پیپلز پارٹی کے دورحکو مت میں سال2008-2009 سے متعلق ہے ریفرنس میں نیب نے سا بق چیئر مین اور سی ای او ایا ز خا ن نیا زی سمیت 13 ملزما ن کو نا مزد کیا ہے جن مین عابد ، جاوید ،اکبر ، محمد ظہور ، اعجا ز احمد خا ن ، شہا ب صدیقی ، اعجا ز احمد ۔۔۔، نعیم اختر ، سید حرریا گردیزی ، محمد جاوید ، سید امین قاسم دادا ، رفیق دائود ، ایا ز دائو د ، عبدالصمد کا ن شامل ہیں ۔ سپر یم کو رٹ نے اس معا ملے کا سو مو ٹو ایکشن لیا تھا ۔