بھارتی فوج نےسری نگرمیں پرامن مظاہرین پر فوجی گاڑی چڑھا دی

گزشتہ روز نہتے کشمیریوں کی بڑی تعداد سری نگر کی جامع مسجد کے باہر پولیس کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی کیخلاف شدید احتجاج کرہی تھی کہ اسی دوران مظاہرہ کرنے والے بے گناہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے گاڑی چڑھادی، بھارتی فوج کی گاڑی تلے آکر دو کشمیری نوجوان یونس احمد اور قیصر بٹ شدید زخمی ہوگئے، دونوں کشمیری نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر نوجوان قیصر زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے خلاف مقبوضہ وادی کشمیر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے، بھارتی سفاکیت کیخلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے،کشمیری عوام کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،سکولوں اور دکانوں سمیت تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں، جبکہ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی گئی

دوسری جانب مئی کے مہینے میں بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا،مئی کے دوران بھارتی فوج کے ظلم سے اکتیس کشمیری شہید ہوئے، شہید افراد میں خاتون اور چھ نوجوان بھی شامل ہیں، گزشتہ ماہ ظالم فوج کی فائرنگ ، پیلٹ گنزاور شیلنگ سے تین سو چودہ کشمیری زخمی ہوئے،آپریشنز،کریک ڈاؤن اور گھر گھر چھاپوں کے دوران حریت رہنماؤں اور طلبہ سمیت دو سو اٹھاسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن